Posts

Showing posts from December, 2013

عقیدت نامہ بنام شیخ الاسلام

سب سے پہلے عرض کر دوں کہ میں کسی سیاسی و مذہبی پارٹی سے وابستہ نہیں اور نہ ہی میں کسی فرقے کا فرد ہوں.. شیخ الاسلام طاہر القادری صاحب کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کس انسٹی ٹیوٹ کی دی ہوئی ہے ؟ اس کا جواب طاہر القادری صاحب نے کچھ یوں دیا تھا ،" میرے مریدین مجھے محبت میں ڈاکٹر کہتے ہیں اس لیے میں اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا ہوں" .. طاہرالقادری صاحب کو "شیخ الاسلام" کا درجہ کس جامعہ سے ملا ؟؟ اس کا جواب ہزار تلاش کے بعد بھی بندہ نا چیز کو ملا نہیں .. اور بقلم خود شیخ الاسلام کے ٹویٹر مریدین بھی جواب دینے سے قاصر ہیں.. نام نہاد ڈاکٹر صاحب کا اپنے والد صاحب کے متعلق اور اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بارے میں جھوٹ کا اقرار آج بھی عدالتی کاغذوں میں محفوظ ہے .. طاہر القادری صاحب ناروے تشریف لائے اور نارویے کے ایک مقام "اینڈ آف دی ورلڈ" پہ تشریف لے گئے اور وہاں پانی کی کنارے مچھلیاں پانی میں کبھی اوپر آتی پھر نیچے چلی جاتی تو جناب بقلم خود شیخ الاسلام نے فرمایا " مچھلیاں پانی سے نکل نکل کے مجھے سلام کرنے آرہی ہیں" اور مریدین کے نعروں سے مچھلیاں بھاگ گئیں.. من...