Posts

Showing posts from August, 2017

ابّا کی روح سے....

"کیسے ہیں ابا"؟ "یہ تُو ہی ہے کھوتے دا پُتر، میری ساری اولاد مجھے ابو جی کہتی ہے، تیری زبان کیوں جلتی ہے ابو جی کہتے"؟ "ابا میں اپنائیت بہت ہے ناں.." "بدتمیز".... اور دوسری طرف منہ موڑ لیا اور مجھے پورا یقین ہے کہ ابا مسکرائے ہوں گے مگر چھپ کے.. ابا سے یہ ملاقات کہاں ہوئی ہے، میں نہیں بتا سکتا کہ پتا مجھے بھی نہیں.. بہت سارے لوگ تھے وہاں، سب نے ایک سے سفید چٹے دُودھ چولے پہن رکھتے تھے.. کوئی باغ لگتا تھا.. سبزے سے لدی زمین.. ھزاروں طرح کے پھل تھے لاکھوں رنگوں کے پھول.. مختلف انواع کے کھانے تھے مگر سب سے حیران کن امر یہ تھا کہ شور ذرا سا بھی نہیں تھا.. ابا ایک پیالے میں سے کچھ پی رہے تھے، بھاپ اڑ رہی تھی.. "چائے پی رہے ہیں"؟؟ "او کتھے یار، کہاں تیری ماں کے ہاتھ ہی کڑک چائے اور کہاں یہ کھجور کا ابلتا پانی.. انھیں ہزار بار کہا کہ پیکٹ والی نہیں ملتی تو کھلی پتی ہی لے آؤ، اس میں بناؤ چائے مگر... چھوڑو ان سے بننی ہی کہاں ہے" ابا نے پیالہ واپس دھرا اور ادھر ادھر دیکھنے لگے... " ابا یہ چولا کہاں سے لے لیا، آپ تو شلوار قم...

جی ایچ کیو

گاؤں کی گلیاں جہاں جا کے گلے ملتی تھیں، وہاں سے آگے سڑک چلتی تھی.. اسی سڑک کے کنارے کنارے مختلف دوکانیں تھیں، جن میں راجو نائی کے نام نہاد 'راجہ جی ہئیر سیلون' سے لے کر کے ڈاکٹر ش...