دوست کا نوحہ (حسنی بلوچ کی سچی تحریر)
لوگ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایک مصنوعی دنیا ہے مگر اسی مصنوعی دنیا سے انسان کا ایک تعلق بن جاتا ہے جو عام رشتوں سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے.. مجھے اچھے دوست ملے، آپ سب نے بہت عزت دی میں شاید اس قابل نہیں تھا.. آپ لوگ بہت اچھے ہیں آپ سب کا احترام محبت ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے .. اس مضمون کے بعد شاید میں پھر کبھی سوشل میڈیا استعمال نہ کر سکوں، وجہ وہی کہ میں خود پر جبر کرکے اپنے دکھ کو خوشی کا مصنوعی لبادہ پہنا نہیں سکتا.. مجھے الفاظ سے کھیلنا نہیں آتا ہے اس لئے جو باتیں یاد آئیں لکھتا گیا.. اب اصل بات کی طرف آتے ہیں "زندگی میں آپ کو اتنے ہی دکھ اور آزمائشیں ملتی ہیں جتنا تم میں برداشت کرنے کا حوصلہ ہو " یہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے.. دکھ کاٹتے اور غم سہتے ہوئے لوگ پاگل ہوجاتے یا مر جاتے ہیں.. لوگوں نے صرف ظلم اور جبر کی باتیں سنی ہیں، جبر اور ظلم کیا ہوتا ہے یہ مجھے اس مہینے پتہ چلا ۔۔۔ میں صرف اس واقعہ پر بات کرنا چاہتا تھا مگر ایک بات لازمی کروں گا.. لوگوں کو کلمہ پڑھوا کر مسلمان کیا جاتا مگر ہمیں جب کلمہ پڑھنے کا کہا جاتا تو اس کے معنی آپ کی موت ہے اور یہی لوگ خود کو مسلمان...