Posts

الوداع زندہ مسکراہٹ الوداع

ایدھی صاحب رخصت لے گئے ھیں... یہ خبر پڑھ کے حواس جانے منجمد ھو گئے تھے کہ پھُوہ کر کے بکھر گئے تھے مگر میں رویا نہیں... گو کہ دکھ اور اشک جڑواں بھائی ھیں، ایک ساتھ کھِلتے اور کھُلتے ...

کچّی مٹّی کی ٹھِیکری

پورے دو ماہ بعد آخر "ٹھِیکریاں" گاؤں کی مسجد کو امام مل ھی گیا. اس کا سہرا نمبردار نور محمد کے سر آیا کہ بڑی تگ و دو کے بعد وہ کوئی امام ڈھونڈ لائے تھے. گاؤں کے لوگ مسجد میں جمع تھے ا...

ھو کون، کہاں سے آئی ھو!!

ھو کون، کہاں سے آئی ھو چپ چپ سی بیٹھی ھو جیسے کوئی بات من میں چھپائی ھو تیری آنکھیں شعر کہتی ھیں تم سخن دیس سے آئی ھو؟ تم حُسن شہر سے آئی ھو؟ سوغات بھی کوئی لائی ھو؟ خاموش ھو کیوں، بولو نا کہہ دو جو کہنے آئی ھو کیا کہا، محبت ھے ھم سے؟ تمہیں کیا نسبت ھے ھم سے تم روپ سروپ میں اچھی ھو ھاں لگتی من کی سچی ھو ھم ایک جہاں کے جھوٹے ھیں ھر عہد و پیماں کے جھوٹے ھیں کیوں ایسی جا پہ آئی ھو جہاں آنے میں رسوائی ھو کیوں من کو روگ لگاتی ھو کیوں ھم سے ملنے آئی ھو؟ نہ پالو روگ محبت کے ھم نہیں لوگ محبت کے ھاں باتیں اچھی کرتے ھیں ھاں اچھا سخن کہتے ھیں پر جیسی باتیں کرتے ھیں ھم ویسے تو نہیں ھوتے ھیں آنکھوں میں آنسو نہ لاؤ اب تم اٹھو.... اور جاؤ ھاں دکھ ھو گا دو چار دن دو چار دن، بـے کار دن جب گزریں گے یہ چار دن آگے ھیں پڑے ھزار دن تمہیں جینا ھے ھزاروں دن اپنی دنیا میں کھو جاؤ دیکھو، رات بہت ھو گئی اب جاؤ ، جا کر سو جاؤ میری محبت بھلا کے دیکھو جیون میں کیسی راحت ھے جسے تم "محبت" کہتی ھو وہ ھم لوگوں کی "عادت" ھے.. مقصود عاصی ..    

خدا کا چور

وہ مسافر تھا، مسجد کا مسافر.. جانے آپ کے ھاں مسجد کے "کامے" کو کیا لقب دیتے ھوں مگر رنگ پور گاؤں میں اللّہ رکھا کو مسافر ھی کہتے تھے. اس کا باپ بھی 'مسافر' کے عہدے پر تا دم مرگ فائز رھا...

سب سے پہلے پاکستان

جب کارگل کے مجاہدِ اعظم اور "سب سے پہلے پاکستان" کے خالق کو یہ خبر ملی کہ انھیں "زبردستی" ملک سے باھر بھیجنے کا پروگرام اس ملک کا "کرپٹ و غدار" وزیراعظم بنا چکا ھے تو کمر میں شدید د...

کہا تھا تمہیں کِتنا!! (نظم)

کہا تھا تمہیں کِتنا کہ محبت کے رستے پر بہت دُور تک نہیں چلنا کہ یہاں انساں نہیں بَستے یہاں سانپوں کے بسیرے ہیں جو تیرے ہیں نہ میرے ہیں یہاں تو درختوں کی شاخیں تنے ، پتّے ، سبھ...

پیشاب کا مٹکا

میری عمر کے کیکر پہ ابھی جوانی کے پیلے پھول اُگنا شروع ھوئے تھے جب انور بٹ اسے بیاہ کے ھمارے محلے لایا تھا.. وہ واقعی کشمیر کا سیب تھی، پنجاب کی "جٹّی" تھی اور میرے لئے وہ "الہڑ مٹ...