Posts

ابّا کی روح سے....

"کیسے ہیں ابا"؟ "یہ تُو ہی ہے کھوتے دا پُتر، میری ساری اولاد مجھے ابو جی کہتی ہے، تیری زبان کیوں جلتی ہے ابو جی کہتے"؟ "ابا میں اپنائیت بہت ہے ناں.." "بدتمیز".... اور دوسری طرف منہ موڑ لیا اور مجھے پورا یقین ہے کہ ابا مسکرائے ہوں گے مگر چھپ کے.. ابا سے یہ ملاقات کہاں ہوئی ہے، میں نہیں بتا سکتا کہ پتا مجھے بھی نہیں.. بہت سارے لوگ تھے وہاں، سب نے ایک سے سفید چٹے دُودھ چولے پہن رکھتے تھے.. کوئی باغ لگتا تھا.. سبزے سے لدی زمین.. ھزاروں طرح کے پھل تھے لاکھوں رنگوں کے پھول.. مختلف انواع کے کھانے تھے مگر سب سے حیران کن امر یہ تھا کہ شور ذرا سا بھی نہیں تھا.. ابا ایک پیالے میں سے کچھ پی رہے تھے، بھاپ اڑ رہی تھی.. "چائے پی رہے ہیں"؟؟ "او کتھے یار، کہاں تیری ماں کے ہاتھ ہی کڑک چائے اور کہاں یہ کھجور کا ابلتا پانی.. انھیں ہزار بار کہا کہ پیکٹ والی نہیں ملتی تو کھلی پتی ہی لے آؤ، اس میں بناؤ چائے مگر... چھوڑو ان سے بننی ہی کہاں ہے" ابا نے پیالہ واپس دھرا اور ادھر ادھر دیکھنے لگے... " ابا یہ چولا کہاں سے لے لیا، آپ تو شلوار قم...

جی ایچ کیو

گاؤں کی گلیاں جہاں جا کے گلے ملتی تھیں، وہاں سے آگے سڑک چلتی تھی.. اسی سڑک کے کنارے کنارے مختلف دوکانیں تھیں، جن میں راجو نائی کے نام نہاد 'راجہ جی ہئیر سیلون' سے لے کر کے ڈاکٹر ش...

خالق اور تخلیق

اس کا رنگ، دانت اور ناک اس کے اندر اعتماد پیدا ہونے ہی نہ دیتے تھے.. گو کہ وہ بالکل کالا نہ تھا مگر گھر کے باقی افراد خوب سفید و صاف رنگت رکھتے تھے، اسے جانے کیا ہوا تھا کہ گدلا سا ...

;احتیاط; ... نظم

سنو یہیں سے واپس چلتے ہیں آگے کا رستہ، دھند میں لپٹا رستے کی خبر، نہ منزل کا پتا نہ جانے کتنے خار ابھی پاؤں کی راہ دیکھ رہے ہوں کتنے وحشی لوگ ہمیں بھوکی نگاہ، دیکھ رہے ہوں کتن...

ڈھلتا سورج

بچپن سے ڈھلتا سورج دیکھنا اور پھر دیکھتے چلے جانا مجھے بیک وقت پاگل اور پر سکون کر دیتا ہے. ڈھلتا سورج جب پانیوں میں لیٹتے لیٹتے ایک بھرپور نظر زمیں پر ڈالتا ہے تو سارے میں جی...

چوہدری وحشت

ایک تو ماں باپ کا اکلوتا، اور باپ چار گاؤں کا ایک چوہدری اور اوپر سے نام بھی چوہدری حشمت، سو لوگ میری وحشت سے دہشت کھاتے تھے..اور یار لوگ مجھے چوہدری وحشت کہتے تھے... بچپن سے ہی م...

قلم کار کی موت

دو دن پہلے اس سے ملاقات رہی اور اس نے ذرا سی بھی بھنک نہ لگنے دی کہ وہ مر رہا ہے.. مگر وہ مر گیا.. چھٹی جماعت میں تھا وہ جب اس نے عاصی تخلص رکھا اور اپنی پہلی غزل اپنے تایا کے جنازے می...