Posts

دوست کا نوحہ (حسنی بلوچ کی سچی تحریر)

لوگ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایک مصنوعی دنیا ہے مگر اسی مصنوعی دنیا سے انسان کا ایک تعلق بن جاتا ہے جو عام رشتوں سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے.. مجھے اچھے دوست ملے، آپ سب نے بہت عزت دی میں شاید اس قابل نہیں تھا.. آپ لوگ بہت اچھے ہیں آپ سب کا احترام محبت ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے .. اس مضمون کے بعد شاید میں پھر کبھی سوشل میڈیا استعمال نہ کر سکوں، وجہ وہی کہ میں خود پر جبر کرکے اپنے دکھ کو خوشی کا مصنوعی لبادہ پہنا نہیں سکتا.. مجھے الفاظ سے کھیلنا نہیں آتا ہے اس لئے جو باتیں یاد آئیں لکھتا گیا.. اب اصل بات کی طرف آتے ہیں "زندگی میں آپ کو اتنے ہی دکھ اور آزمائشیں ملتی ہیں جتنا تم میں برداشت کرنے کا حوصلہ ہو " یہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے.. دکھ کاٹتے اور غم سہتے ہوئے لوگ پاگل ہوجاتے یا مر جاتے ہیں.. لوگوں نے صرف ظلم اور جبر کی باتیں سنی ہیں، جبر اور ظلم کیا ہوتا ہے یہ مجھے اس مہینے پتہ چلا ۔۔۔ میں صرف اس واقعہ پر بات کرنا چاہتا تھا مگر ایک بات لازمی کروں گا.. لوگوں کو کلمہ پڑھوا کر مسلمان کیا جاتا مگر ہمیں جب کلمہ پڑھنے کا کہا جاتا تو اس کے معنی آپ کی موت ہے اور یہی لوگ خود کو مسلمان...

جہنم کی دوپہر

اس کبوتر کے بارے آپ نے ہزار بار سنا اور سو بار پڑھا ہو گا جو بلی کو دیکھ کے آنکھیں بند کر لیتا ہے... مگر یہاں بلی کی آنکھیں بند تھیں اور کبوتر بلی کے چہرے پہ پسینے کے قطرے تک گن سکتا ...

طاری کی گرفتاری

میری تو مجبوری تھی مگر یہ شبیرا پچھلے دو دن سے پانچ وقت کی باجماعت نمازیں کن چکروں میں پڑھ رہا تھا.. میری مجبوری ابا جی کے بزورِ ایمان و بازو و جوتے پر قائم تھی مگر شبیرے کی کوئی ...

بونا خدا

سورج سر اٹھاتا ہے تو مشرقی کناروں سے رنگ پھوٹنے لگتے ہیں اور دن چڑھتا ہے، ہر سو روشنی ہو جاتی ہے.. صبح اچھی خبر کا استعارہ ہے.. مگر اسی صبح کی ایک خرابی ہے کہ سب کھُلنے لگتا ہے، رو...

باجی کا یار

"لو آ گیا میری بیٹی کو بگاڑنے والا" میں جیسے ہی اماں ابا کے ہاں پہنچا تو باجی صالحہ نے میرے بال پیار سے بگاڑتے ہوئے گویا اعلان سا کیا.. زرتشہ دوڑتی ہوئی آئی اور مجھ سے ایسے ہی چپک ...

آپ بیتی

کہتے ہیں جب بِن ماں کی دھرتی نے جنم لیا تھا تو بلک بلک کے روئی تھی... روتے روتے آدھا جسم آنسوؤں میں ڈبو دیا تھا .. کبھی بادل کی تھپکیاں اسے بہلاتی رہیں، کہیں سورج اپنی گرم بانہوں م...

اگر میں خدا ہوتا........

بچپن کا یہ حق ہے کہ اس میں شرارتیں ہوں اور سوالات ہوں.. اور ہم عموماً اس حق سے بھی محروم ہی رکھے جاتے ہیں... شرارتیں کرنا برا سمجھا جاتا ہے اور سوالات کرنا گناہ... کوئی خوش قسمت ہو تو ...